رسائی کے لنکس

نیٹوکےسربراہ کا اتحادمیں ربط وضبط بڑھانے کا مطالبہ


نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے نیٹو کے اندر ناقص ربط و ضبط کے باعث جانیں خطرے میں پڑ رہی ہے اور ایک ہی چیز کی دوبارہ فراہمی فضول خرچی کا سبب بن رہی ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فو راسموسَین نے پیر کے روز بروسلز میں ایک تقریر میں جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک ایسے کمانڈر کی مثال دی جِسے قومی فوج کے چار مختلف دستوں کے ساتھ مواصلاتی رابطوں کے لیے چار مختفے ریڈیو استعمال کرنا پڑتے تھے۔

راسموسَین نے مزید کہا کہ نیٹو کے موجودہ نظام، ملکوں کو خود اپنی فوج سے رابطہ قائم کرنے کاتوموقع فراہم کرتے ہیں، لیکن وہ دوسرے ملکوں کی فوجوں کے ساتھ رابطہ قائم نہیں کرسکتے اور اس طرح” جانیں خطرے میں پڑتی ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نظاموں کو باہم جوڑنے کے لیے نیٹو کے مشترکہ فنڈز کو استعمال کرنا پڑرہا ہے۔

نیٹو کے سربراہ نے کہاکہ یورپ میں دفاعی ساز سامان کی صنعتی منڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اُن کی مکمل کی ضرورت ہے۔راسمو سَین نے کہا کہ یورپ میں بحری افواج کے لیے 16 شِپ یارڈوں اور بکتر بند گاڑیاں بنانے والے 12 الگ الگ کارخانوں کا کوئى جواز نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG