رسائی کے لنکس

یوکرین سے متعلق نیٹو کا اہم اجلاس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیٹو ممالک کی طرف سے یوکرین کے قریبی ممالک میں گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور امریکہ بھی پولینڈ میں مزید فوجی مشقیں کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا منگل کو برسلز میں ایک اجلاس ہو رہا ہے، جس میں یوکرین کی صورت حال خاص طور پر روس کی طرف سے کرائمیا پر ’’قبضے‘‘ سے متعلق سخت ردعمل پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ یوکرین کے بحران کے آغاز کے بعد نیٹو ممالک کے سینیئر عہدیداروں کی سطح کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

نیٹو ممالک کی طرف سے یوکرین کے قریبی ممالک میں گشت میں اضافہ کیا گیا ہے اور امریکہ بھی پولینڈ میں مزید فوجی مشقیں کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ نیٹو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں یا ممکنہ طور پر روس کی سرحد کے قریب مشرقی یورپ میں مستقل اڈے بنانے کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

روس نے پیر کو یوکرین کی سرحد سے اپنے سینکڑوں فوجی واپس بلا لیے تھے لیکن اب بھی اُس کے ہزاروں فوجی وہاں تعینات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاووروف سے کہا تھا کہ روس کی فورسز کی موجودگی سے یوکرین میں ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ہے۔

دریں اثنا یوکرین نے روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف کے کرائمیا کے دورے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفارتی آداب کی ’’کھلی خلاف ورزی‘‘ ہے۔

روس وزیراعظم کا اپنی کابینہ کے وزرا کے ہمراہ کرائمیا کے اس دورے کا مقصد اس علاقے کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لیے اقدامات ہیں۔
XS
SM
MD
LG