رسائی کے لنکس

کرزئی اور پیٹریئس سے بات چیت کے لیے گیٹس کابل پہنچ گئے


گیٹس جمعرات کو بغداد سے کابل پہنچے، جہاں اُنھوں نے عراق میں امریکی فوج کے سات برس کے جنگی مشن کے اختتام کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس، صدر حامد کرزئی اور ملک میں نیٹو فورسز کے کمانڈر، امریکی جنرل ڈیوڈ پیڑئیس سے ملاقات کے لیےافغانستان پہنچ گئے ہیں۔

گیٹس جمعرات کو بغداد سے کابل پہنچے، جہاں اُنھوں نے عراق میں امریکی فوج کے سات برس کے جنگی مشن کے اختتام کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔

صدر براک اوباما نے منگل کے روز کہا کہ عراق سےامریکی افواج کے انخلا کے بعد کرزئی حکومت کو مستحکم بنانے کی کوششوں اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بہتر وسائل مہیا ہو سکیں گے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افغان سکیورٹی کی ذمہ داریوں کے عبوری دور کا آغاز اگلے اگست سے ہو۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج میں کمی لانے کی رفتار کا دارومدار زمینی حقائق پر منحصر ہوگا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تازہ ترین لڑائی میں دو امریکی فوجی اور ایک طالبان کمانڈر ہلا ک ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG