رسائی کے لنکس

نیٹو کا لیبیا آپریشن ختم کرنے کا اعلان


نیٹو کا لیبیا آپریشن ختم کرنے کا اعلان
نیٹو کا لیبیا آپریشن ختم کرنے کا اعلان

نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں وہ لیبیا میں اپنا آپریشن ختم کردے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے راسموسن نے برسلز میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 31 اکتوبر تک لیبیا میں مشن ختم کردیا جائے گا اور اتحادی افواج خطے سے نکل جائیں گی۔

نیٹو کی طرف سے یہ اعلان لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی ہلاکت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انخلاء کے بعد بھی لیبیا کی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG