رسائی کے لنکس

تُرک شام سرحد پر نیٹو کے دفاعی میزائل نصب


ترکے شام سرحد پر نصب کیے گئے پیٹریاٹ میزائل
ترکے شام سرحد پر نصب کیے گئے پیٹریاٹ میزائل

فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل کےمورچوں کی ’کمان اور کنٹرول‘ نے ہفتے کے روز سے ترکی کے جنوبی شہر، ادانا میں کام شروع کیا۔ پہلے مورچے کی کمان ڈینمارک کا یونٹ کر رہا ہے

نیٹو کا کہنا ہے کہ شام کے کسی امکانی حملے کی صورت میں حفاظت کی غرض سے ترکی کو روانہ کی گئی دفاعی میزائلوں کی پہلی کھیپ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل کےمورچوں کی ’کمان اور کنٹرول‘ نے ہفتے کے روز سے ترکی کے جنوبی شہر، ادانا میں کام شروع کیا۔ پہلے مورچے کی کمان ڈینمارک کا یونٹ کر رہا ہے۔

نیدرلینڈ، امریکہ اور جرمنی نےامریکی ساختہ پیٹریاٹ کے دو دو مورچے روانہ کیے ہیں۔ نیٹو کو توقع ہے کہ باقی ماندہ یونٹ بھی اگلے چند ہی روز کے اندر اندر مکمل طور پر کام شروع کردیں گے۔

صدر بشار الاسد کی شامی حکومت نے نیٹو کی طرف سے پیٹریاٹ کی تنصیب کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

جمعے کے روز شام کے کنٹرول والے گولان کے پہاڑی علاقے میں کار بم دھماکوں کے دو واقعات ہوئے، جِن ٕمیں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ حکومتی فوج نے دمشق کے اُس ضلع میں جس پر باغیوں کا قبضہ ہے پھر سے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

گولان کی پہاڑی پر ہونے والے دھماکوں کی کسی نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، کار بم دھماکے اور خودکش حملے جن میں شام کی فوج کو ہدف بنایا جاتا ہے، مذہبی شدت پسندوں کی کارستانی رہی ہے، جو باغیوں کے ساتھ مل کر لڑتے ہوئے صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سرگرم عمل ہیں۔

یہ تنازع جس کا مارچ 2011ء میں آغاز ہوا، اُس میں اب تک کم از کم 60000افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ لاکھوں لوگوں نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔
XS
SM
MD
LG