رسائی کے لنکس

نورین لغاری دہشت گرد نہیں، اُنھیں اغوا کیا گیا تھا: بھائی


فائل
فائل

نورین لغاری پر دہشت گردی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے، اُن کے بھائی افضل لغاری نے 'جہاں رنگ' پروگرام میں بتایا کہ اُن کی بہن کو اغوا کیا گیا تھا

لاہور سے گرفتار ہونے والی نوجوان لڑکی کے گھر والوں نے، جن کی شناخت حکام نے نورین لغاری کے طور پر کی ہے، جنھیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، جس الزام کی اُن کے بھائی افضل لغاری نے تردید کی ہے۔

افضل لغاری نے 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں بتایا کہ اس کی بہن کو اغوا کیا گیا تھا۔

اسی پروگرام میں سکیورٹی کے ماہر، افضل شگری اور نفسیات اور سماجیات کے ماہر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے بھی شرکت کی۔

افضل شگری کا کہنا تھا کہ جب تک مکمل تحقیقات نہ ہوجائے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔

نوجوانوں میں دہشت گرد گروپ داعش کے لیے کشش کے اسباب پر بات کرتے ہوئے، ڈاکتر برفت نے کہا کہ یہ ایک عالمی صورت ہال کا معاملہ ہے اور اسکے لیے عالمی نظام میں درستگی لانی ہوگی۔ ''لوگوں کو انکے حقوق دینے ہونگے، مساوات قائم کرنی ہوگی اور حقوق انسانی کا احترام سکھانا ہوگا''۔

مزید تفصیلات اس رپورٹ میں سماعت فرمائین:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:53 0:00


XS
SM
MD
LG