رسائی کے لنکس

جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نواز شریف کی نیو یارک آمد


وہ اپنی باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز منگل كو صبح نو بجے اقوامِ متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس كی افتتاحی تقریب میں شركت سے کریں گے

وزیرِ اعظم نواز شریف اقوامِ متحدہ كی جنرل اسمبلی كے سالانہ اجلاس میں شركت كرنے كے لیے مقامی وقت كے مطابق شام سات بجے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف كی سرگرمیوں كا باقاعدہ آغاز منگل كو صبح نو بجے اقوامِ متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس كی افتتاحی تقریب میں شركت سے ہوگا۔

بعد میں وزیرِ اعظم نواز شریف منگل ہی کو جنرل اسمبلی كے سالانہ اجلاس کی کارروائی سے باہر تیونس كے صدر محمد حنیف مارزوكی سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم توانائی كے شعبوں میں تعاون پر بات چیت كرنے كے لیے سہہ فریقی اجلاس میں ناروے كے وزیرِ اعظم اور ڈینمارک كے وزیر برائےعالمی ترقی سے ملیں گے۔

اس كے علاوہ، پروگرام کے مطابق، نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی، چینی وزیرِ خارجہ وینگ یی اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن كے شریک چیرمین بل گیٹس سے بھی ملیں گے۔
XS
SM
MD
LG