رسائی کے لنکس

نواز شریف کا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کا 'وائس آف امریکہ' کو خصوصی انٹرویو

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سر براہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مستحکم کرنے کے لیے حکومت سے تعاون کیا ۔

وائس آف امیریکہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ دیتے ہوئے لوگوں کے پیش نظر ان کے مسائل ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائیں گے اور اسی سلسلے میں پیر کے روز ان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر ہی ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے موجودہ حکومت کے پانچ برسوں کے دوران میں اس سے صرف اس لیے تعاون کیا کیوں کہ وہ جمہوریت کو مضبوط ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ می پہلی بار کسی وزیرِاعظم کو حزبِ اختلاف نے بھی اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔ ان کے بقول ان کی جماعت نے یہ سب صرف پاکستان کے مفاد میں کیا۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے توانائی کا بحران، دہشت گردی، سرمایہ کاری کے فقدان، قرضوں کا بڑھتے ہوئے بوجھ اور بے روزگاری کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل بہت گھمبیر ہیں جنہیں ایمانداری اور نیک نیتی سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو ایک موقع قرار دیتے ہوئے سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ اس پیش کش کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور حکومت کو مذاکرات کے ذریعے اس معاملے کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔

انٹرویو کی مکمل آڈیو رپورٹ سنیے، قمر عباس جعفری کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قمر عباس جعفری اور نواز شریف گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:15:03 0:00
XS
SM
MD
LG