رسائی کے لنکس

سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد نیک شگون: نواز شریف


وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں؛ اور ہم نے قومی توقعات کے مطابق سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں پر امن انعقاد نیک شگون ہے؛ اور یہ کھیل کے پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب یہ ایک پہلا کامیاب قدم ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، ان کا کہنا تھا کہ ''تمام مشکلات، خوف اور تقسیم کے باوجود، پچھلے چار سال کے دوران، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط، متحد اور مستحکم ہوئے ہیں''۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں؛ اور ہم نے قومی توقعات کے مطابق سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ''کرکٹ ہمارے دلوں میں بستی ہے'' اور یہ کہ، انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انتظامیہ نے لوگوں کو ان کے پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

XS
SM
MD
LG