رسائی کے لنکس

دہشت گرد بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم میاں نواز شریف نے پشاور دھماکے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ’دہشت گرد بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کسی مذہب میں اسکی اجازت نہیں۔‘

وزیراعظم میاں نواز شریف نے پشاور دھماکے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اسکی مذمت کی ہے۔ وزیر ِ اعظم کے الفاظ، ’دہشت گرد بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کسی مذہب میں یہ اجازت نہیں ہے، ایسے سفاکانہ واقعات دہشت گردوں کی بربریت اور غیر انسانی ذہنیت کا ثبوت ہیں۔‘

وزیر ِ اعظم نواز شریف لندن میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر ِ اعظم نواز شریف امریکہ میں اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جاتے ہوئے ایک دن کے لیے لندن رکے تھے۔


وزیراعظم نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ، ’پشاور میں گرجا گھر پر حملے جیسا واقعہ کوئی بھی انسانی دل رکھنے والا شخص نہیں کرسکتا اور دہشت گرد ایسے واقعات سے پاکستان کے عزم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔‘

وزیراعظم نواز شریف کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ، ’انہیں افسوس ہے کہ حکومت اور قوم کی خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے، بدقسمتی سے پشاور جیسے واقعات مذاکرات کیلیے نیک شگون نہیں، طالبان سے مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔‘
XS
SM
MD
LG