رسائی کے لنکس

میکسیکو: طوفانوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 97 ہو گئی


لا پنٹاڈا گاؤں میں لوگ بدھ کو مٹی کا تودہ گرنے کے بعد لاپتا ہونے والے 68 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے مشرقی و مغربی ساحلوں پر بیک وقت طوفانوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 100 ہو گئی ہے۔

قومی سطح پر شہری تحفظ سے متعلق عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز کے دوران سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 97 افراد ہلاک ہو چکے۔

یہ صورتِ حال سمندری طوفان انگرڈ کے گلف کوسٹ جب کہ مینول نامی طوفان کے پیسیفک کوسٹ سے ٹکرانے کے بعد پیدا ہوئی۔

ہلاکتوں کی تعداد میں وہ درجنوں افراد شامل نہیں جو سیاحتی شہر اکاپولکو کے مغرب میں واقع لا پنٹاڈا گاؤں میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے کے بعد سے لاپتا ہیں۔

لا پنٹاڈا میں لوگ بدھ کو مٹی کا تودہ گرنے کے بعد لاپتا ہونے والے 68 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی میئر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملبے سے کم از کم 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG