رسائی کے لنکس

امریکہ: شمال مشرق کی طرف بڑھتا ہوا شدید برفانی طوفان


فائل
فائل

جِس وقت طوفان بادوباراں شدید تر ہوگا اُس وقت یہ انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے، جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہوگا، اور جب حد نظر کم رہ جائے گی اور 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی

موسم سرما کےایک شدید طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے،امریکہ کےشمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والےحکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے اندر اور سڑکوں سےدور رہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ طوفان تاریخ کا شدید اور زوردار برفانی طوفان ثابت ہو سکتا ہے، جو اِس وقت اِس علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔


موسمیاتی اطلاعات دینے والےقومی ادارے نے جمعے کی صبح سے لے کر ہفتے کی شام تک ہوائی جھکڑوں کے ساتھ برفانی طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے، جو کہ مئین سےنیویارک تک کے علاقے کومتاثر کر سکتا ہے، جِس میں بوسٹن اورنیو یارک شہر شامل ہے۔ اِس دوران 61ملی میٹر تک برف باری ہونے کا امکان ہے۔

جِس وقت طوفان بادوباراں زوروں پر ہوگا اُس وقت یہ انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے، جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جائے گا، اور جب حد نظر کم رہ جائے گی اور 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

موسمیاتی پیش گوئی کرنے والے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اُس نوعیت کا ہوسکتا ہے جو 1978 ء میں آیا تھا اور جس نے بوسٹن کو 69سینٹی میٹر برف تلے ڈبو دیا تھا اور کئی دِنوں تک نیو انگلینڈ کو ناکارہ کرکے رکھ دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG