رسائی کے لنکس

نیپال: بس حادثے میں کم ازکم 38 ہلاک


نیپال: بس حادثے میں کم ازکم 38 ہلاک

نیپال: بس حادثے میں کم ازکم 38 ہلاک

مشرقی نیپال میں بس کے ایک حادثے میں کم ازکم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کو دارالحکومت کٹھمنڈو کے مشرق میں سندھولی کے علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس پہاڑی راستے سے پھسل کر نیچے دریا میں جاگری۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 38 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے متعدد مسافر دریا میں بہہ گئے ہیں۔

نیپال کے ان پہاڑی راستوں پر اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن کی عمومی وجہ سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG