رسائی کے لنکس

بابو رام بھَٹہ رائے نیپال کے نئے وزیرِ اعظم منتخب


نیپال کےنئےوزیراعظم بابو رام بھَٹہ رائے
نیپال کےنئےوزیراعظم بابو رام بھَٹہ رائے

یونائٹیڈ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے ایک رکن بابو رام بھَٹہ رائے نے 601نشت والےپارلیمان میں 340ووٹ حاصل کیے

نیپال کی پارلیمان نے ایک سینئر ماؤ نواز لیڈر کو ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

یونائٹیڈ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے ایک رکن بابو رام بھَٹہ رائے نے 601نشت والےپارلیمان میں 340ووٹ حاصل کیے۔

اُنھیں نسبتاً چھوٹی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔

اُن کے مدِ مقابل نیپالی کانگریس پارٹی کے رام چندر پوڈیل کو 235ووٹ ملے۔

57سالہ بھَٹہ رائے سابق وزیر اعظم جلناتھ کھنل کی جگہ لیں گے جنھوں نے ملک میں امن کے عمل میں پیش رفت نہ ہونے پر 14اگست کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھٹہ رائے سابق کمیونسٹ باغی گروپ میں لیڈر پراچندہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG