رسائی کے لنکس

نیپال: بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسافر بس پہاڑی علاقے چدیپانی کے قریب سدھارتھ ہائی وے سے پھسل کر تین سو میٹر نیچے دریا میں جا گری۔

نیپال میں ایک بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار شیو راج جوشی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو علی الصبح اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس پہاڑی علاقے چدیپانی کے قریب سدھارتھ ہائی وے سے پھسل کر تین سو میٹر نیچے دریا میں جا گری۔

واقعے میں 12 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو نے اسپتال جا کر دم توڑا۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق یہ حادثہ تنگ سڑک پر ہوا جب ڈرائیور مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

نیپال میں ٹریفک حادثات ایک معمول کی بات ہیں جس کی وجہ سڑکوں کی نہایت خراب حالت ، پرانی گاڑیاں اور تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG