رسائی کے لنکس

نیپال زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں شمعیں روشن


فائل
فائل

تقریب میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کئے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی؛ جب کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے نیویارک میں تارکین وطن سے متعلق برادری میں مثالی اتحاد دیکھنے میں آیا

نیپال زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس کے ڈائیورسٹی پلازہ پر شمع روشن کئے گئے اور لوگوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نیویارک کے تارکین وطن سے متعلق تنظیموں کی اپیل پر ’ڈائیورسٹی پلازہ‘ میں سیکڑوں لوگ جمع ہوئے، جن میں بڑی تعداد نیپال کے شہریوں کی تھی۔ ان میں سے بشتر لوگ نیپال میں اپنے اہل خانہ کے بارے میں معلومات نہ ہونےپر تشویش میں مبتلا تھے۔

تقریب میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کئے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر ریلیف آپریشن میں مدد کے لئے چندے بھی اکٹھا کئے گئے اور جمع ہونے والے ہزاروں ڈالر فوری طور پر نیپال بھجوانے کے اعلانات کئے گئے۔

زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے نیویارک میں تارکین وطن سے متعلق برادری میں مثالی اتحاد دیکھنے میں آیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کمیونٹی بڑے پیمانے پر چندہ مہم شروع کرے گی، جس میں نقد رقم کے علاوہ متاثرین کی ضرورت کی اشیاء بھی اکٹھا کی جائیں گی اور انھیں فوری طور پر نیپال بھیجا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG