رسائی کے لنکس

نیپال اور بھارت سرحد کے آر پار جرائم سے نمٹنے میں تعاون پر رضامند


نیپال اور بھارت سرحد کے آر پار جرائم سے نمٹنے میں تعاون پر رضامند
نیپال اور بھارت سرحد کے آر پار جرائم سے نمٹنے میں تعاون پر رضامند


نیپال اور بھارت دہشت گردی، انتہا پسندی اور سرحد کے آر پار جرائم جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں نیپال کے وزیرِ خارجہ سُجاتا کوئیرالا اور اُن کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ہے ، جو مسٹر کرشناکے اُس ملک کے ایک تین روزہ دورے کا آخری دن تھا۔

بیان کے مطابق دونوں وزرا نے جعلی بھارتی کرنسی کی سمگلنگ، بردہ فروشی اور ہتھیاروں کی سمگلنگ جیسے جرائم پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

کوئیرالا نے کہا ہے کہ نیپالی حکومت ملک کی سرزمین کو بھارت کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت، ضرورت پڑنے پر نیپال کی سکیورٹی کی ایجنسیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بھارت اور نیپال کے درمیان ایک ہزار 700 کلومیٹر لمبی ایک کٹی پھٹی سرحد ہے اور دونوں ملکوں کے درمیا ن سکیورٹی کے مناسب انتظامات کی کمی ، طویل عرصے سے ایک باعثِ تشویش مسئلہ بنا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG