رسائی کے لنکس

نیپال: سابق باغیوں کی ہڑتال کی اپیل


نیپال: سابق باغیوں کی ہڑتال کی اپیل
نیپال: سابق باغیوں کی ہڑتال کی اپیل

نیپال کی ماؤ نواز حزبِ اختلاف کے لیڈر نے حکومت کا تختہ اُلٹنے کے مقصد سے ہفتے کے روز سے پورے ملک میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

پُشپاکَمل داہال نے کہا ہے کہ نیپال کی کمیونسٹ پارٹی چاہتی ہے کہ حکمت مستعفی ہوجائے اور اُس کی جگہ اُن کی پارٹی حکومت بنائے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوگا ، احتجاجی ہڑتال جاری رہے گی۔

جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے امور کے لیے امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ رابرٹ بلیک نے پیر کے روز کٹھمنڈو میں داہال سے ملاقات کی اور اُن سے اور دوسرے ماؤ نواز لیڈروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں کہ یومِ مئى کے اجتماع میں امن قائم رہے۔

ماؤ نواز عناصر نے 2006 اپنی عشروں سے جاری بغاوت ختم کردی تھی۔ جس کے بعد وہ ملک میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آئے اور انہوں نے ایک مختصر عرصے تک ایک مخلوط حکومت کی قیادت بھی تھی۔تاہم بعد میں انہوں نے حکومت سے الگ ہوکرحزبِ اختلاف کی قیادت سنبھال لی۔

XS
SM
MD
LG