رسائی کے لنکس

نیپال میں پاکستانی سفارتکار پر قاتلانہ حملہ


نیپال میں پاکستانی سفارتکار پر قاتلانہ حملہ
نیپال میں پاکستانی سفارتکار پر قاتلانہ حملہ

نیپال میں تعینات ایک پاکستانی سفارت کار پر جمعرات کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

محبوب آصف نامی زخمی سفارت کار کو فوری طور پر کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔ نیپالی پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ محبوب آصف سفارتخانے کے ویزہ سیکشن میں کام کرتے ہیں اور جیسے ہی وہ دفتر سے باہر نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ زخمی سفارتکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان اظہر نذیر نے بتایا ہے کہ محبوب آصف ہاتھوں اور پیٹ پر گولیاں لگیں۔

مقامی پولیس کے مطابق درجنوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے تاہم نیپالی پولیس اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

XS
SM
MD
LG