رسائی کے لنکس

نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے ایک چھوٹے مسافر طیارے پر سوار تمام 22افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ طیارہ ایک روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا اور جمعرات کو امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق طیارے کا ملبہ پہاڑیوں پر تقریباً دو سو میٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ طیارے کی تباہی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ طیارہ مشرقی علاقے لامیڈانڈا سے دارالحکومت کھٹمنڈو جارہا تھا مگر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

جہاز پر 19مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ مسافروں میں اکثریت ان لوگوں کی تھی جو ایک ہندو مذہبی تہوارمیں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔

XS
SM
MD
LG