رسائی کے لنکس

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک


کھٹمنڈو کے قریب شیخاپور میں مسافر بردار طیارے کے حادثے کی جگہ
کھٹمنڈو کے قریب شیخاپور میں مسافر بردار طیارے کے حادثے کی جگہ

نیپال میں ایک چھوٹے مسافر طیارہ کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کے روز تباہ ہونے والے نجی طیارہ کی منزل مشرقی نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا نزدیکی علاقہ لکلا تھا، تاہم موسم کی خرابی کے باعث طیارہ لکلا میں نہ اتر سکا اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو واپس آتے ہوئے راستے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں عملے کے تین ارکان سمیت طیارہ میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں چار امریکی، ایک برطانوی اور ایک جاپانی شہری بھی شامل ہے۔ مقامی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ طیارہ کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لکلا ماؤنٹ ایورسٹ کے پہاڑی سلسلے کا واحد مقام ہے جہاں تک فضائی رسائی ممکن ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مہم جو اور کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ اور دیگر قریبی چوٹیاں سر کرنے لکلا پہنچتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG