رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ نے نیپال میں امن مشن کی میعاد میں توسیع کردی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایسے وقت جب نیپال کو سیاسی بحران کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ملک میں چار ماہ کے لیے امن کے نگران مشن کی میعاد بڑھا نے پر رضامندی کا اعلان کیا ہے۔

کونسل نے بدھ کے روز قرارداد منظور کی جِس کی رو سے مشن ، جسے ‘یو این ایم آئی این’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی میعاد کو نیپال کی درخواست پر ستمبر کی 15تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لیکن کونسل نے ‘یو این ایم آئی این’ پر زور دیا ہے کہ وہ انخلا کی تیاری کرلے۔

اقوامِ متحدہ نے 2006ء میں ایک معاہدے کی ثالثی کی تھی جِس کی بدولت ماؤنواز باغیوں اور نیپال کی سابق حکومت کے درمیان عشرے سے جاری لڑائی کا خاتمہ ہوا تھا، جِس تنازع میں 13000سے زائد ہلاکتیں واقع ہوئی تھیں۔

بدھ کو سلامتی کونسل نے حکومتِ نیپال اور ماؤنوازوں سےمطالبہ کیا کہ دیے گئے نظام الاوقات کو مان لیں اور اُس پر عمل درآمد کریں جس میں سابق باغیوں کی بحالی کے کام اور انضمام کے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ معاملہ ملک کے سیاسی تعطل میں ایک رکاوٹ بنا رہا ہے، جب کہ ماؤنواز، وزیرِ اعظم کے استعفے اور اتحاد کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG