رسائی کے لنکس

ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر انتباہ، اسرائیل کا ’فرض‘: نیتن یاہو


اُنھوں نے یہ بیان پیر کے روز دیا، جس سے ایک ہی روز بعد، وزیر اعظم امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیے جائیں گے، لیکن یہ ہدف کیسے حاصل ہو، اس پر اُن کی سوچ مختلف ہے۔

اُنھوں نے یہ بیان پیر کے روز دیا، جس سے ایک ہی روز بعد، وزیر اعظم امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اُنھیں امریکہ میں کانگریس سے خطاب کی دعوت دیا جانا متنازع ہے، کیونکہ مروجہ روایات کے مطابق، دعوت نامہ وائٹ ہاؤس سے مشورے کے بعد جاری ہونا تھا، جس سے مسٹر نیتن یاہو اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان کشیدہ تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

مسٹر نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نااتفاقی کی وجہ سوچ کا تناظر ہے، کیونکہ امریکہ کو سلامتی سے متعلق پریشانی لاحق ہے، جب کہ اسرائیل کی پریشانی اُس کے وجود کا معاملہ ہے۔

XS
SM
MD
LG