رسائی کے لنکس

یروشلم میں بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں: اسرائیلی وزیر اعظم


اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرقی یروشلم میں تعمیرات کے حوالے سے کسی طرح کی رعائتیں نہیں دے گا۔
مسٹر نتن یاہو نے یہ بات اتوار کے روز اپنی کابینہ میں ایسے میں کہی ہے جب مشرق وسطیٰ امن کے عمل کے لیے خصوصی امریکی سفیر جارج مچل ، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کی کوششوں کے سلسلے میں اسرائیل پہنچے تھے۔

مشرقی یروشلم میں ، جس پر اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دروان قبضہ کرلیاتھا،اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر امریکی حکومت اور اسرائیلی عہدےد اروں کے درمیان حالیہ ہی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

امریکی خصوصی سفیر جارج مچل ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی واشنگٹن روانگی سے قبل، جہاں وہ اسرائیل کے حامی ایک بڑے لائبنگ گروپ سے خطاب اور کانگریس کے ارکان کے ملاقاتوں کے لیے جارہے ہیں، اتوار کے روز ان سے ملاقات کررہے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اتوار کے روز فلسطینی غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور حماس کے زیر قبضہ اس علاقے پر اسرائیلی ناکہ بندی پر تنقد کی ۔

XS
SM
MD
LG