رسائی کے لنکس

ہالینڈ میں گرفتار کئےجانے والے مشتبہ افراد میں سے 5 رہا


پولیس نے مشتبہ افراد کو 24دسمبر کو حساس اداروں کی طرف سے مہیا کی گئی معلومات کے بعد روٹرڈیم سے گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد پانچ افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ہالینڈ میں حکام نے کرسمس سے ایک دن پہلے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر گرفتار کئے جانے والے بارہ صومالی نژادافراد میں سے پانچ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کو 24دسمبر کو حساس اداروں کی طرف سے مہیا کی گئی معلومات کے بعد روٹرڈیم سے گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد پانچ افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ سات افراد اب بھی زیر حراست ہیں اور ان کی عمریں 19اور 48سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان میں سے چھ روٹرڈیم کے رہائشی ہیں جبکہ ایک ڈنمارک کا شہری ہے۔

حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق یہ لوگ مبینہ طور پر ہالینڈ میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ کارروائی کہاں کی جانی تھی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔

کرسمس کی چھٹیوں میں یورپ میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کی وجہ سے کافی پریشانی تھی۔ ان گرفتاریوں سے پہلے حال ہی میں سویڈن میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا اور برطانیہ میں بارہ مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے اٹلی کے دارالحکومت روم میں دو سفارتخانوں میں پارسل بموں کے پھٹنے سے دوافراد زخمی ہوئے ۔

XS
SM
MD
LG