رسائی کے لنکس

امریکہ: فضائی شو میں طیارہ گرکر تباہ


مستینگ۔51 ساختہ جنگی جہاز
مستینگ۔51 ساختہ جنگی جہاز

نواڈا میں ہونے والے ایک ایئر شو میں دوسری جنگی عظیم کا ایک جنگی جہاز گرکر تباہ ہوگیا جس سے پائلٹ سمیت کم ازکم تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 15 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رینو کے علاقے میں نیشنل چیمپیئن شپ ائر ریس کے دوران یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہاز نوک کے بل سیدھا تماشائیوں کے نشستوں پر آکر گرا۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور بعد ازاں امدادی کارروائیوں کا فوری آغاز کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ کی طرف سے ’’مے ڈے‘‘ کا پیغام موصول ہوا تھا۔ اس طیارے کے پائلٹ کی شناخت 74 سالہ جمی لیوارڈ کے طور پر کی گئی ہے جو فلموں میں سٹنٹ پائلٹ کے علاوہ جائیداد کی خریدوفروخت سے بھی وابستہ تھا۔ تباہ ہونے والے طیارہ حکام کے بقول پی۔51 مستینگ ساختہ تھا ۔

لیوارڈ کے لیے ایک یادگاری تقریب ہفتے کو منعقد کی جائے گی۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس ائر شو کی آئندہ تین روزہ تقریبات منسوخ کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG