رسائی کے لنکس

چین: برڈ فلو وائرس H10N8 کا دوسرا کیس درج


چین میں دسمبر میں برڈ فلو کے نئے وائرس H10N8 کے بعد سے ایک موت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

چینی عہدیداروں نے ملک میں برڈ فلو کے نئے وائرس H10N8 سے متاثرہ دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے ژن ہُوا کے مطابق چین کے مشرقی حصے میں ایک خاتون اس وائرس سے متاثر ہے اور تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔

55 سالہ چینی خاتون کو جیانگ ژی صوبے کے دارالخلافہ ننچینگ میں ہسپتال 15جنوری کو گلے میں سوزش اور چکر آنے کی شکایت پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، ’تفتیش سے معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون کسی زرعی مارکیٹ میں گئی تھیں جہاں سے انہیں برڈ فلو کا وائرس لگ گیا۔

دسمبر میں چین میں برڈ فلو کے نئے وائرس H10N8 کے بعد سے ایک موت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

چین میں گذشتہ سال برڈ فلو کے وائرس H7N9 کی وجہ سے 200 سے زائد لوگ متاثر ہوئے تھے جبکہ 52 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG