رسائی کے لنکس

کرن جوہر کی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے چرچے


کپور اینڈ سنز کی کاسٹ میں ویٹرن ایکٹر رشی کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 18 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی وڈ میں آج کل ریلیز سے پہلے ہی جس فلم کے خوب چرچے ہیں وہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاوٴس ’دھرما پروڈکشنز‘ کی پیشکش ”کپور اینڈ سنز“ ہے۔ فلم کی کاسٹ کامیابی کےلیے زور و شور سے پروموشن میں مصروف ہے۔

فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ جیسی نوجوان اسٹار کاسٹ پر مشتمل ’کپور اینڈ سنز‘ کے بارے میں فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی یہ ہے کہ فلم باکس آفس پر کمال دکھانے کے تمام لوازمات سے پر ہے۔

بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق عالیہ بھٹ، فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا نے ”کپور اینڈ سنز“ کی پبلسٹی کے لیے رخ کیا ’کلر ٹی وی‘ کے مقبول شو ’کامیڈی نائٹس بچاوٴ‘ کا۔

بھرپور مستی اور ہلے گلے سے نہ صرف شو میں موجود افراد بلکہ گھر بیٹھے ناظرین کو بھی شاندار تفریح ملی۔

پروگرام کے میزبان کرشنا اور بھارتی نے فواد، سدھارتھ اور عالیہ کا استقبال کیا مخصوص پرجوش انداز میں اورخوب رنگ جمایا۔

کامیڈی کے ساتھ ساتھ ہلکے پھلکے ڈانس کے تڑکے نے شو کو مزید جاندار بنا دیا۔

کپور اینڈ سنز کی کاسٹ میں ویٹرن ایکٹر رشی کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 18 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

XS
SM
MD
LG