رسائی کے لنکس

اب آپ کو یہ جوڑی نئی آنے والی فلم ’اینی باڈی کین ڈانس ٹو‘ یا ’اے بی سی ڈی ٹو‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے گی۔’اے بی سی ڈی ٹو‘ بھارت کی پہلی ’تھری ڈی ڈانس مووی‘ ہے

لیجئے، سال 2014ء کی نئی فلمی جوڑی اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ اس جوڑی میں شامل ہیں ’عاشقی ٹو‘ گرل، یعنی شردھا کپور، اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ ۔۔ورون دھون۔

اِن دونوں نے اپنی اپنی حالیہ فلموں میں جو دھمال چوکڑی مچائی اس سے تو آپ یقیناً واقف ہی ہوں گے۔۔۔ دونوں نے گویا پرستاروں کے دلوں پر جادو کر دیا ہے۔

اب آپ کو یہ جوڑی نئی آنے والی فلم ’اینی باڈی کین ڈانس ٹو‘ یا ’اے بی سی ڈی ٹو‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے گی۔’اے بی سی ڈی ٹو‘ بھارت کی پہلی ’تھری ڈی ڈانس مووی‘ ہے۔

یہ نام سن کر آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یہ سنہ2012 میں اسی نام سے بننے والی فلم کا سیکوئل ہے۔ فلم میں پربھو دیوا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ ڈائریکٹر تھے ریمو ڈی سوزا۔

فلم کی کہانی لاس ویگاس، امریکہ کا پس منظر لئے ہوئے ہے۔ فلم میں سنہ 50 میں بننے والی فلموں کی طرح 10 گانے شامل ہیں، جبکہ ڈانس۔ڈرامہ مووی ہونے کی وجہ سے ڈانس سیکوئنس تو فلم کا خاصا ہیں۔ فلم جولائی یا اگست میں فلور پر چلی جائے گی۔

ورون دھون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہے۔ اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ورون نے اپنے رول کے لئے بہت محنت کی تھی، یہاں تک کہ وہ کئی سین کرتے ہوئے زخمی بھی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG