رسائی کے لنکس

’غنڈے‘ صرف ایکشن سے بھرپور شاہکار ہی نہیں بلکہ اس میں رومینٹک فلمیں پسندکرنے والوں کے لئے بھی بہت کچھ موجود ہے۔

محبت کرنے والوں کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے پراگر کوئی آپ سے کہے کہ آپ نئی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’غنڈے‘ دیکھیں تو آ پ کو شاید موقع کی مناسبت سے عجیب لگے لیکن’غنڈے‘ صرف ایکشن سے بھرپور شاہکار ہی نہیں بلکہ اس میں رومینٹک فلمیں پسند کرنے والوں کے لئے بھی بہت کچھ موجود ہے۔

’غنڈے‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں رنویر سنگھ، ارجُن کپور اور پریانکا چوپڑہ۔ بقول ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے ’غنڈے‘ کو دیکھ کر آپ ایک بار پھر ستر کے عشرے کے سنہرے دور میں واپس چلے جائیں گے۔ وہی ماحول اور ویسا ہی رومینس۔

ہم آپ کو وہ چند خاص باتیں بتائیں جن کی وجہ سے’غنڈے‘ فلمی شائقین کو پسند آئے گی۔ مثال کے طور پر رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی آن اسکرین کیمسٹری۔ دونوں کو سلور اسکرین پر دیکھ کر یہ خیال آتا ہے کہ ستر کے عشرے میں بننے والی میگا ہٹ ’شعلے‘ کے ’جے اور ویرو‘ 21 ویں صدی میں دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں۔

آف اسکرین بھی فلم کی پروموشن کے لئے دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے اور اس حد تک دونوں کی موجودگی شاندار تھی کہ لوگوں کو اکثر موقعوں پر فلم کی ہیروئن پریانکا چوپڑہ کی غیر موجودگی محسوس بھی نہیں ہوئی۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کا کہنا ہے کہ فرحان اختر نے ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ پر زیادہ تر ایوارڈز اپنے نام تو ضرور کرلئے لیکن رنویر سنگھ نے بھی اپنی فلموں پر بہت داد سمیٹی ہے۔ان کا ایکشن اور کامیڈی سبھی بہت جاندار ہے اور ان کے نئے ’لک ‘ اور رہتک روشن و جان ابراہم جیسی شاندار جسامت نے ان کے پرستاروں کی جن میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے، بے پناہ اضافہ کر دیا۔

’غنڈے‘ کی شوٹنگ زیادہ تر کولکتہ اور مغربی بنگال کے علاقے درگا پور میں کی گئی جو کولکتہ سے وابستگی رکھنے والوں کے لئے ایک اسپیشل ٹریٹ ہے۔ یش چوپڑہ کی فلم ’کالا پتھر‘ کی طرح ’غنڈے‘ میں بھی کوئلہ مافیا کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

علی عباس ظفر نے اپنی فلم کے شروع میں لیجنڈری ڈائریکٹر یش چوپڑہ کو 60 سکینڈز کے مونٹاج میں خراج ِعقیدت پیش کیا ہے۔ ’غنڈے‘ وہ فلم تھی جس کا اسکرپٹ انہوں نے آخری مرتبہ سنا تھا۔

بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق یش چوپڑہ نے علی کو فلم کی شوٹنگ کولکتہ میں کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ وہ اپنی فلم ’کالا پتھر‘ کی شوٹنگ بھی کولکتہ میں ہی کرنا چاہتے تھے۔
XS
SM
MD
LG