رسائی کے لنکس

ہلری کی ای میلز کی نئی تحقیقات کے اعلان پر شدید ردعمل


ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ "یہ بہت حیران کن ہے کہ انتخابات سے کچھ ہی دیر قبل بہت ہی مختصر معلومات کے ساتھ اس طرح کی چیز کا سامنے آنا۔"

امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وفاقی تفتیشی ادارے "ایف بی آئی" کے تفتیش کاروں کو کئی ہفتوں پہلے ہی یہ معلوم تھا کہ ہلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق علیحدہ سے ایک تفتیش ہوئی ہے، لیکن اس نے جمعہ کو صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل تک اسے افشا نہیں کیا۔

یہ واضح نہیں ’ایف بی آئی‘ کے ڈائریکٹر جیمز کومی اس تفتیش کے اعلان میں اس حد تک انتظار کیوں کیا۔

جولائی میں جب کومی نے یہ کہا تھا کہ کلنٹن کی ای میلز سے متعلق ایف بی آئی کی تفتیش بغیر کسی مجرمانہ الزامات کے ختم ہو جائے گی، تو اس وقت ڈیموکریٹس کی صدارتی مہم نے سکھ کا سانس لیا تھا۔

لیکن اس معاملے کی دوبارہ سے تحقیقات کھولے جا سکنے کے اعلان نے انھیں الجھن کا شکار کر دیا ہے۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ "یہ بہت حیران کن ہے کہ انتخابات سے کچھ ہی دیر قبل بہت ہی مختصر معلومات کے ساتھ اس طرح کی چیز کا سامنے آنا۔"

اے بی سی نیوز کے ایک پروگرام میں ڈیموکریٹ نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے کہا کہ "یہ انتہائی پیچیدہ ہے، میں کسی بھی طرح یہ اقدام سمجھنے سے قاصر ہوں، ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔"

جیمز کومی
جیمز کومی

سینیٹ میں ڈیموکریٹک راہنما ہیری ریڈ اتوار کو ایک قدم اور آگے نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ کومی اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں جو وفاقی ملازمین کو ان کے عہدوں کو انتخاب پر اثر انداز ہونے سے روکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ای میلز سے متعلق معلومات نہ تو نتیجہ خیز ہے اور نہ ہی مناسب۔ کومی کے نام ایک خط میں انھوں نے کہا کہ "ایسے جانبدارانہ اقدام سے آپ شاید قانون شکنی کے مرتکب ہوں۔"

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اپنی مہم میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

"ہلری کے لیے ووٹ ہماری حکومت کو بدعنوانی کے آگے سرنگوں کرنے کے مترادف ہوگا۔ یہ ووٹ اقربا پروری کے لیے ہوگا جو کہ ہمارے آئین کی بقا کے خطرہ ہے۔"

وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کی طرف سے اس بات کا اعلان کہ وہ ان کے ای میلز سے متعلق سامنے آنے والے نئے شواہد کا جائزہ لے رہا ہے۔

ہلری کلنٹن کو بطور وزیر خارجہ سرکاری امور کے لیے اپنا نجی ای میل سرور استعمال کر کے اہم خفیہ معلومات کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کا سامنا رہا ہے۔

اتوار کو ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا تھا کہ تفتیش کاروں نے نئی ای میلز تک رسائی کے لیے وارنٹ حاصل کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG