رسائی کے لنکس

باکس آفس رپورٹ، نئی فلم ’رائیڈ ایلانگ ٹو‘ کو برتری حاصل


کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’رائیڈ الانگ ٹو‘ باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔ دو دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم نے چار دنوں میں 39 اعشاریہ5 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر برتری حاصل کرلی

ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ’رائیڈ لانگ ٹو‘ نے ایک ماہ تک راج کرنے والی فلم ’دی فورس اویکنز‘ کی باکس آفس پر اجاراداری ختم کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق ’کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’رائیڈ الانگ ٹو‘ باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔

دو دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم نے چار دنوں میں 39 اعشاریہ5 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پربرتری حاصل کرلی۔

آسکر ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں پانے والی لیونارڈو دی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ‘ کا جادو بھی مداحوں کے سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

جنگلی ریچھ کے چنگل سے بچ نکلنے والے شخص کے گرد گھومتی فلم ’دی ریوننٹ‘ نے رواں ہفتے 29 ملین ڈالر کا بزنس کیا اور توقع ہے کہ فلم اس ہفتے کے اختتام تک 34ملین ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

چار ہفتوں تک باکس آفس پر دھوم مچانے والی سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز ۔۔دی فورس اویکنز‘ تیسرے نمبر پر آگئی۔فلم اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

پیرا ماوٴنٹ کی’13آورز‘ نے تین دنوں میں16ملین ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ برفانی ریچھ پر بنائی گئی اینیمیڈڈ فلم ’نارم آف دا نارتھ‘ نے6اعشاریہ7ملین ڈالرز کمائے۔

XS
SM
MD
LG