رسائی کے لنکس

امریکہ: داعش میں شمولیت کی سازش پر پندرہ سال قید


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کی انسداد دہشت گردی کی ایک مشترکہ فورس نے گزشتہ سال جون میں الا سعدا کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں ایک وفاقی عدالت میں اس نے اپنے جرم کا اقرار کیا تھا۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو انتہا پسند گروپ داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرنے اور اپنے بھائی کو شام جانے میں مدد دینے کے جرم میں پندرہ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کی انسداد دہشت گردی کی ایک مشترکہ فورس نے گزشتہ سال جون میں الا سعدہ کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں ایک وفاقی عدالت میں اس نے اپنے جرم کا اقرار کیا تھا۔

امریکہ کے ایک اٹارنی پال فشرمین نے منگل کو کہا کہ "آج کی سزا ایک ایسی سازش میں ان کے کردار کے لیے ایک مناسب سزا ہے جس کی وجہ سے اس دہشت گرد تنظیم میں مزید لوگ بھرتی ہو جاتے جو تواتر کے ساتھ ملک کے اندر اور باہر امریکی لوگوں کے لیے خطرے کا باعث ہے"۔

سعدہ نے اپنے بھائی نادر کے لیے امریکہ سے ترکی جانے کے لیے جہاز کا ایک ٹکٹ خریدا تھا جہاں سے وہ شام میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اس نے نادر کے فون کو بھی تبدیل کردیا تھا تاکہ وہ پکڑا نا جا سکے۔

سعدہ اور ایک دوسرے مشتبہ شخص سیموئیل راہامن توپاز بھی شام جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ سعدہ نے اپنے ایک جاننے والے سے جس کو ان بھائیوں کے ارادہ کا علم تھا، سے کہا تھا کہ اگر ایف بی آئی اس بارے میں اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو وہ ان کے بارے میں جھوٹ بولے۔

XS
SM
MD
LG