رسائی کے لنکس

فلموں کا جمعہ بازار: تین نئی فلمیں میدان میں آگئیں


فلموں کا جمعہ بازار: تین نئی فلمیں میدان میں آگئیں
فلموں کا جمعہ بازار: تین نئی فلمیں میدان میں آگئیں

بھارت میں ہر ہفتے نئی فلموں کا "جمعہ بازار "لگتا ہے۔ اس 'جمعہ بازار' رونق بڑھانے کے لئے تین فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔ "چلا مسدی آفس آفس، "آئی ایم کلام " اور " وارننگ " یہ سب کی سب چھوٹے بجٹ کی فلمیں ہیں۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ شائد ان میں سے کوئی بھی فلم ٹکٹ گھر پر بھیڑ اکھٹی نہ کرسکے۔

اتفاق کی بات ہے کہ پچھلے ہفتے بھی تین ہی فلمیں" کھاپ"، "گاندھی ٹو ہٹلر" اور" ببل گم" ریلیز ہوئی تھیں اور یہ تینوں بھی لو بجٹ فلمیں تھیں۔ باکس آفس پر ان کا بھی کوئی کارنامہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔ ان چھ چھوٹی فلموں کی موجودگی میں دو اور تین ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی دو بڑی بجٹ کی فلموں " زندگی نہ ملے گی دوبارہ" اور" سنگھم "کو مزید بزنس کرنے کا موقع مل جائے گا۔

"آئی ایم کلام "

بنیادی طور پر دستاویزی فلم ہے مگر فیچر فلم کا رنگ لئے ہوئے ہے۔فلم کی ریلیز کا مقصد مفت تعلیم کی مہم کو فروغ دینا ہے ۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں گلشن گرور، ہرش مائر، حسن سعداور مینا میر شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر نیلا مادھو پانڈاہیں ۔یہ ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم یعنی این جی او اسماعیل فاوٴنڈیشن کی تیار کردہ ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی این جی او نے اپنے وسائل سے فلم بنائی ہو۔

گلشن گروور اگرچے فلموں میں بیڈ مین یعنی برے آدمی کا کردار اداکرتے آئے ہیں مگر اس فلم میں کام کرنے کا انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا ۔وہ فلم کی تشہر ی مہم سے بھی کئی مہینے تک جڑے رہے اور فلم کی شوٹنگ جو وقت صرف ہوا سو ہوا۔

چلا مسدی آفس آفس

نمایاں فنکاروں میں پنکج کپور، دیون بھوجانی اور دیگر شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر راجیو مہراجبکہ گیت لکھے ہیں گلزار نے ۔" آفس آفس "کے نام سے ٹی وی پر شہرت حاصل کرنے والی سیریل کوکو فلم بنانے کی کوشش میں راجیو مہرا سرے سے ہی ناکام رہے ہیں۔ منجھے ہوئے اداکاروں اور پالولر سیریل کے چاہنے والوں کو فلم دیکھ کر مایوسی ہوگی۔ لگتا ہے کہ سیریل کو فلم کی شکل میں منتقل کرتے وقت زیادہ نہیں سوچا گیا۔

آفس آفس مسدی لال نام کے ایک عام آدمی کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں نت نئی مشکلات کا سامنا کرتا ہے ۔ کرپٹ معاشرے اور رشوت کے سہارے چلتے نظام سے تنگ آنے کے باوجود بھی وہ معاشرے سے لڑائی میں ہارتا نہیں ۔فلم کے کئی سین ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔ فلم میں معاشرے پر سخت طنزکیا گیا ہے جوکسی حد تک مزاح لئے ہوئے بھی ہے ۔

"سنگھم "اور "زندگی نہ ملے گی دوبارہ"کا بزنس ڈبل

"سنگھم"اور "زندگی نہ ملے گی دوبارہ " کا اس ہفتے میں کوئی مقابلہ کرنے والی کوئی تیسری فلم نہیں۔ "سنگھم "اب تک ساڑھے اڑتالیس کروڑ روپے کا بزنس کرکے سرفہرست ہے ۔ امید ہے اس ہفتے فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

زویا اختر کی فلم" زندگی نہ ملے گی دوبارہ "نے اس ہفتے مزید بزنس بڑھاتے ہوئے ساڑھے انیس کروڑ روپے کمالئے ہیں ۔ اس طرح تین ہفتوں کے دوران اس کی مجموعی آمدنی سوا 65کروڑ ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG