رسائی کے لنکس

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں سجائی گئی خوبصورت تقریب میں فلم ’بچاؤ‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔ ٹریلر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جب ٹریلر اتنا ’دھماکے دار‘ ہے تو پوری فلم بھی یقیناً زوردار ہی ہوگی جسے فلم لورز بھی پسند کریں گے

آثار بتا رہے ہیں کہ پچھلے سال کی طرح نیا سال بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔ ’ہومن جہاں‘ کے بعد رومینٹک کامیڈی ’بچاوٴ‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں سجائی گئی خوبصورت تقریب میں فلم ’بچاوٴ‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔ ٹریلر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جب ٹریلر اتنا ’دھماکے دار‘ ہے تو پوری فلم بھی یقیناً زوردار ہی ہوگی جسے فلم لورز بھی پسند کریں گے۔

فلم ’بچاوٴ‘ کی شوٹنگ ماریشس میں ہوئی ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کرئیو نے حصہ لیا۔ رومینٹک کامیڈی ’بچاو‘ کی کہانی بھارتی لڑکی عالیہ اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور وکی کے گرد گھومتی ہے۔

عالیہ کا کردار صنم سعید اور وکی کا کردار محب مرزا نے ادا کیا ہے۔ معروف ٹی وی ہوسٹ عدیل ہاشمی ’بچاؤ‘ سے اپنے فلم کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

فلم ’بچاؤ‘ کے ٹریلر میں محب مرزا اور صنم سعید کے تاثرات اور کامیڈی کی ٹائمنگز نہایت عمدہ ہیں۔ فلم میں تین گانے ہیں۔ یہ تینوں گانے اور بیک گراوٴنڈ اسکور علی شیر نے کمپوز کیا ہے۔

صنم سعید نے ’وائس آف امریکہ‘ سمیت پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ’بچاوٴ‘ میں کام کو زبردست تجربہ قرار دیا۔ صنم کا کہنا تھا ’میں نے پہلے کبھی بڑی اسکرین پرکام نہیں کیا تھا اس لئے نروس تھی لیکن ’بچاوٴ‘ میں کام کرکے بہت مزہ آیا۔اس فلم کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کا امیج دنیا بھر میں بہترہوگا۔‘

عدیل ہاشمی نے کہا ’فلم کی پوری اسٹوری تو سینما میں جاکر ہی شائقین کو پتا لگے گی لیکن پوری توقع ہے ’بچاؤ‘ شائقین کے معیار پر پورا اترے گی اور وہ پاکستانی سینما کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔‘

محب مرزا نے ’بچاوٴ‘ کے ڈائریکٹر ناصر خان کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرپٹ پڑھتے ہی اتنا پسند آیا کہ وہ فوری طور پر فلم کرنے کو تیار ہوگئے تھے۔‘

ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور کرئیو کے علاوہ بشریٰ انصاری، آمنہ شیخ، اومران اور ایوا شفیق، پروڈیوسر رضوان سعید، سلطانہ صدیقی، سی ای اوایورریڈی پکچرز ستیش آنند اور دیگر سیلبریٹز نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG