رسائی کے لنکس

سالِ نو کی ابتدا: نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے افق پر خوشیوں کے رنگ


نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں تقریباً دس لاکھ لوگ موجود تھے جنہوں نے دنیا بھر کی طرح نئے سال کو جھومتے گاتے خوش آمدید کہا۔ایشیا پیسیفک کے علاقے کے اہم شہروں میں لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہوئے، اور یوں موسیقی، آتش بازی اور جگمگاہٹ نے خوشی کا انمول سماں باندھ دیا۔

جوں ہی سنہ 2014ء کے نئے سال کا آغاز ہوا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ کے افق پر پٹاخے اور خوشیوں کے رنگ بکھر گئے، جو دراصل باقی ممالک میں ہونے والی تقریبات کے سلسلے کی ابتدا ہے۔

ایشیا پیسیفک کے علاقے کے اہم شہروں میں لوگ کھلے میدانوں میں جمع ہوئے، اور یوں موسیقی، آتش بازی اور جگمگاہٹ نے خوشی کا ایک سماں باندھ دیا۔

آکلینڈ کا ’اسکائی ٹاور‘ شاندار آتش بازی کے باعث چمکنے لگا، جب کہ منچلے سڑکوں پر رقص کرتے رہے۔

آسٹریلیا کے شہر سِڈنی میں 10 لاکھ سے زائد کے مجمعے نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا، جو ایک عشرے کے وقفے کے بعد منعقد ہوا، جو شہر کے مشہور ساحلِ سمندر پر واقع ’اوپرا ہاؤس‘ کے سامنے پیش کیا گیا۔

ہانگ کانگ کی کثیر منزلہ عمارات اُس وقت جگمگا اُٹھیں، جب قریب ہی سے آتش بازی کا مثالی مظاہرہ پیش ہوا۔

ٹائمز اسکوائر کا ایک منظر
ٹائمز اسکوائر کا ایک منظر

امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں شدید سردی اور سخت سکیورٹی میں تقریباً دس لاکھ افراد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔ بارہ بجتے ہیں یہاں بھی آسمان آتش بازی کے رنگوں سے بھر گیا۔

دبئی نے دنیا میں سب سے بڑی آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا اور یہاں آتش بازی سے متعلق تقریباً چار لاکھ
پھلجڑیوں کو نہایت دلکش انداز میں چھوڑا گیا۔ یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ گزشتہ سال کویت نے 77 ہزار پھلجڑیاں چھوڑ کر ریکارڈ بنایا تھا۔

جاپان میں خوشیاں منانے والوں میں سے کچھ لوگ ’نوڈلز‘ اور ’مچھلی‘ کھا کر نیا سال منا رہے ہیں، جو خوش نصیبی کی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔ جاپانی لوگ 2014ء کو خوشیوں کی نوید کے طور پر منا رہے ہیں، جس موقع پر بدھ آشرم اور عبادتگاہوں میں خصوصی دعائیہ محافل منعقد کی گئیں۔

ادھر فلپائن میں اس سال کی باقی ماندہ خوشیاں اس لیے ماند پڑ گئی ہیں کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، نئے سال منانے کے موقعے پر ہونے والی آتش بازی کے دوران تقریباً 260 افراد زخمی ہوئے، جنھیں پٹاخے یا گولیاں لگیں۔ ساتھ ہی، نومبر میں ’ہیئان‘ کے علاقے میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں نئے سال کی شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت، نیلسن منڈیلا پانچ دسمبر کو انتقال کرگئے تھے۔ اس موقع پر اُنھیں شاندار خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG