رسائی کے لنکس

نئے سال کا آغاز گنگنم اسٹائل کے ساتھ


A police water cannon is used against anti-government protesters in Soma,  where the coal mine accident took place, May 16, 2014.
A police water cannon is used against anti-government protesters in Soma,  where the coal mine accident took place, May 16, 2014.

برطانیہ میں تو لوگ اس گانے پر جھومتے ہی رہے دوسری طرف امریکہ میں نیویارک کا ٹائم اسکوائر بنا گنگنم اسٹائل کا میزبان، جہاں سال نو کےجشن میں شامل لاکھوں لوگوں کا مجمع PSY کےساتھ اس خیالی گھوڑے کی سواری کرتا نظر آیا۔

سال2013 ء کو خوش آمدید کہنے کا انداز دنیا کے کئی ملکوں میں نرالا نظر آیا جہاں لوگوں نے سال نو کا استقبال کیا گنگنم اسٹائل میں اور دوڑایا اپنا اپنا خیالی گھوڑا۔

برطانیہ کی بات کی جائے تو نئے سال کے جشن میں شرکت کرنے والوں نے اس موقع پر روایتی گانوں پر رقص کرنے کے بجائے ساؤتھ کورین کے پاپ گلوکار پارک جے سنگPSY) )کے گانے پرجھومنا پسند کیا۔

ایک آن لائن میوزک شیئرنگ کمپنی کے مطابق نئے سال کی تقریبات میں ' کراوکی' کے چاہنے والوں نے سب سے زیادہ گنگنم اسٹائل کی فرمائش کی جبکہ کراوکی چارٹ پر شامل ہونے کے بعد سے یہ گانا نمبر ون پر رہا ہے۔

برطانیہ میں تو لوگ اس گانے پر جھومتے ہی رہے دوسری طرف امریکہ میں نیویارک کا ٹائم اسکوائر بنا گنگنم اسٹائل کا میزبان، جہاں سال نو کےجشن میں شامل لاکھوں لوگوں کا مجمع PSY کےساتھ اس خیالی گھوڑے کی سواری کرتا نظر آیا۔

اس موقع پر پی ایس وائی نے کہا کہ سال کی آخری شب ٹائم اسکوائر پر لاکھوں لوگوں کے سامنے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر گنگنم اسٹائل گانا پرفارم کرنا ان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ اکتیس دسمبر پی ایس وائی کی سالگرہ کا دن بھی ہے اس موقع پر لوگوں نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی جس پر انھوں نے کہا آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ یہ شاید گنگنم اسٹائل کا آخری دن ہو کیونکہ اس جگہ پر پرفارم کرنے کے بعد اور کیا باقی رہ جاتا ہے۔

صرف پانچ ماہ کے قلیل عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پی ایس وائی (ان کا اسٹیج کا نام ) ایک رائٹر، موسیقار، گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پاپ ڈانسر بھی ہیں وہ گنگنم اسٹائل گانے سے قبل پانچ پاپ گانوں کے البم نکال چکے ہیں۔ سنگل ٹاپ چارٹ ورلڈ وائڈ ( مقبولیت کے لحاظ سے دنیا کے سو گانوں کا چارٹ) میں ان کا گانا لگاتار پہلے نمبر پر آتا رہا، 21 دسمبر کی شام گنگنم اسٹائل نے یوٹیوب پر 1 بلین ویڈیو دیکھنے والوں کی گنتی مکمل کی۔ جس کے بعد گنگنم اسٹائل ویڈیو یوٹیوب کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار دیکھے جانے والی ویڈیو قرار پائی۔

35 سالہ پارک جے سنگ نے خیالی گھوڑے کو اس مہارت سے دوڑایا کہ دنیا کی اہم شخصیات بھی ان سے اس خیالی گھوڑے کو دوڑانے کے گر سیکھتی نظر آئیں۔

حال ہی میں یونائیٹڈ نیشن کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے پی ایس وائی کے ساتھ گنگنم اسٹائل ڈانس کے کچھ اسٹیپ کیے، امریکی صدر بھی گنگنم اسٹائل فین کلب کے ممبر نکلے مگر انھوں نے ڈانس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گنگنم اسٹائل ڈانس کا پہلا تجربہ اچھا نہیں رہا جب انھوں نے یہ ڈانس وائیٹ ہاوس میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کیا تھا جو ان کے ڈانس پر خوب ہنسی تھیں۔

گوگل کمپنی کے سر براہ ایرک شمٹ کو بھی پی ایس وائی کا انداز اتنا بھایا کہ ایک دو اسٹیپ انھوں نے بھی ساتھ کیے، ہالی وڈ کے گلوکار بھی اس گانے کےسحر میں مبتلا نظر آئے برٹنی اسپئیر نے ایک امریکی پروگرام میں پی ایس وائی سے ہارس رائیڈنگ ڈانس سیکھا تو میڈونا بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر گنگنم اسٹائل پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔

اپنے چھٹے البم کے گانے گنگنم اسٹائل کی ویڈیو میں انھوں نے ایک خیالی گھوڑے کی سواری کی، وہ کبھی گھوڑے کو چابک مارتے تو کبھی لگام کھینچتے نظر آتے ہیں۔

گنگنم اسٹائل گانےاور ہارس رائیڈنگ ڈانس میں پی ایس وائی نے معاشرے کی طبقاتی اونچ نیچ کی منظر کشی کی ہے۔ اس بارے میں وہ کہتے ہیں ساؤتھ کوریا میں گنگنم ڈسٹرکٹ ایک ایسا علاقہ ہے۔ جہاں امیر طبقہ رہائش پذیر ہے۔ اسی طبقے کی شاہانہ طرز زندگی کو انھوں نے اپنے گانے کی ویڈیو کے ہر منظر میں پیش کیا ہے۔ گانے کا بول اوپا کا مطلب لڑکا ہے یعنی گنگنم اسٹائل رکھنے والا لڑکا،دوسری طرف وہ اس خیال کو بھی اجاگر کرتے ہیں کہ ہر غریب شخص اس گنگنم اسٹائل زندگی گزارنے کی خواہش رکھتا ہے کہ وہ بھی کبھی اس علاقے کا باسی بنے گا۔

یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیو بننے پر گنگنم اسٹائل کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوا ۔اس گانے کی سینکڑوں پیروڈییز یو ٹیوب پر موجود ہیں تاہم PSY اس گانے کی بے انتہا مقبولیت کے سبب اپنے نئے البم کے بارے میں فکر مند نظر آتے ہیں، مگر لگتا یوں ہے کہ سال 2013ء میں بھی ان کا طوطی بولتا نظر آئےگا بلکہ ان ہی کا گھوڑا دوڑتا نظر آئے گا۔
XS
SM
MD
LG