رسائی کے لنکس

نیویارک میں کاربم کے خوف سے ٹائمز سکوائر خالی کر دیا گیا


نیویارک پولیس نے شہر کے مصروف ترین ٹائمز سکوائر سے ہزاروں افراد کو اس وقت ہنگامی طو رپر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا جب وہا ں موجود ایک گاڑی میں بم کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی شب گھوڑے پر گشت کرنے والے ایک پولیس افسر نے مشبتہ گاڑی سے دھواں نکلتے دیکھا جس کے بعد لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اگرچہ کسی دھماکے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی میں سے پروپین گیس سے بھرے سلنڈر اور پیٹرول سمیت مخصوص وقت پر دھماکا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ برآمدہوا ہے۔

صدر براک اوباما نے فوری طور پر صورت حال پر قابو پانے پر نیو یارک پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈکی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ایف بی آئی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں نیویارک پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

نیویارک کا ٹائمز سکوائر شہرکا ایک پرکشش مرکز ہے جہاں بڑی تعداد میں موجود تھیٹراور ریستوران سال بھر ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG