رسائی کے لنکس

نیویار ک میں نئے سگریٹ ٹیکس کی تجویز


نیویارک کے گورنر ڈیوڈ پیٹرسن

نیویارک کے گورنر ڈیوڈ پیٹرسن

اگر ریاست نیویارک کے قانون سازوں نے مجوزہ تمباکو ٹیکس کی منظوری دے دی تو نیویارک کے شہریوں کو سگرٹیوں کے ایک پیکٹ کی خرید پر 11 ڈالر سے بھی زیادہ کا ادا کرنے پڑیں گے۔

نیویارک کے گورنر ڈیوڈ پیٹرسن نے ریاست میں سگریٹ پر ایک ڈالر 60 سینٹ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ، جس کی منظوری کی صورت میں نیویارک میں سگریٹ امریکہ بھر میں سب سے مہنگا ہوجائے گا۔

گورنر پیٹر سن، سگار اور اسی طرح کی تمباکو کی دوسری مصنوعات کی ہول سیل پر 75 فی صد ٹیکس بڑھانا چاہتے ہیں۔

مجوزہ ٹیکس نیویارک کے ہنگامی اخراجات کے منصوبے کا حصہ ہیں ، جسے قانون ساز اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ مالی سال کے بجٹ میں منظور کرانے میں ناکام رہے تھے۔

اگرگورنر پیٹر سن کے مجوزہ بجٹ کو پیر کے روز منظور ی نہ ملی تو ریاستی حکومت کو شدید بحران کاسامنا ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG