رسائی کے لنکس

نیو یارک: دو افراد پراقدامِ دہشتگردی کا الزام ثابت


جے ایف کے ایرپورٹ، نیو یارک
جے ایف کے ایرپورٹ، نیو یارک

جیوری کے مطابق رسل ڈیفریٹس اور عبدالقادر نیویارک شہر کے کوئینز ڈسٹرکٹ میں واقع جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی عمارات، ایندھن کے ذخیرے اور پائپ لائنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی سازش تیار کرنے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ حکام نے دونوں ملزمان کو دیگر دو مشتبہ افراد سمیت دہشت گردی کی سازش تیار کرنے کے الزام میں 2007 میں گرفتار کیا تھا

نیویارک کی ایک عدالت نے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں دو افراد کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ پیر کے روز نیویارک میں وفاقی جیوری نے سنایا۔ جیوری کے مطابق رسل ڈیفریٹس اور عبدالقادر نیویارک شہر کے کوئینز ڈسٹرکٹ میں واقع جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی عمارات، ایندھن کے ذخیرے اور پائپ لائنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی سازش تیار کرنے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ حکام نے دونوں ملزمان کو دیگر دو مشتبہ افراد سمیت دہشت گردی کی سازش تیار کرنے کے الزام میں 2007 میں گرفتار کیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق افریقی ملک گیانا میں پیدا ہونے والے امریکی شہری رسل ڈیفریٹس نے ایئرپورٹ کی تنصیبات کی معلومات اور نقشے فراہم کیے جبکہ عبدالقادر، جو کہ گیانا ہی کا باشندہ اور پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے، نے دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے متعلق ضروری تیکنیکی معلومات بہم پہنچائیں۔ واضح رہے کہ ڈیفریٹس کینیڈی ایئرپورٹ کا سابق ملازم جبکہ عبدالقادر گیانا کی پارلیمنٹ کا سابق رکن ہے۔

استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان دہشت گردی کے پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہے۔

XS
SM
MD
LG