رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دو افراد ہلاک


ویلنگٹن
ویلنگٹن

حکام نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے 90 کلومیٹر دور آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جو نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں واقع سب سے بڑا شہر ہے

نیوزی لینڈ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے 90 کلومیٹر دور آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جو نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں واقع سب سے بڑا شہر ہے۔

زلزلے کے باعث دارالحکومت، ویلنگٹن سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع عمارات کو نقصان پہنچا۔

ادھر، امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر سے 90 کلومیٹر دور واقع تھا۔

تاہم، شدید زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا اور فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے اور شہریوں کو بعد از زلزلہ جھٹکوں کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئں۔

یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے آیا اور لوگ خوف کے باہر اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ستمبر میں ہی نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے کم شدت کی سونامی کا خطرہ پیدا ہوا لیکن اس میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم فروری میں کرائسٹ چرچ میں آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG