رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز جیت لی


پاکستانی کپتان مصباح الحق (فائل فوٹو)
پاکستانی کپتان مصباح الحق (فائل فوٹو)

بلے بازوں کے بعد کیوی بالروں نے بھی پاکستانی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور 370 کے ہدف کا تعاقب کرنے والے حریفوں کو 43.1 اوورز میں 250 رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

منگل کو نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔

ولیم سن اور ٹیلر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 112 اور 102 رنز بنائے جب کہ ابتدائی بلے باز گپٹل نے 76 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے دو جب کہ شاہد آفریدی، احسان عادل اور احمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بلے بازوں کے بعد کیوی بالروں نے بھی پاکستانی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور 370 کے ہدف کا تعاقب کرنے والے حریفوں کو 43.1 اوورز میں 250 رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے ابتدائی بلے باز محمد حفیظ 86 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں سے کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ انھوں نے 45 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ساؤتھی، ملنے، مک کلم اور الیوٹ نے دو، دو جب کہ بوئلٹ اور وٹوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کے ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ہونے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG