رسائی کے لنکس

واشنگٹن چڑیا گھر: پانڈا کا بچہ ہلاک


فائل
فائل

ڈنگر ڈاکٹروں نے بچے کے دل کو بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی اور زندگی بچانے کے تمام طریقے اپنائے، لیکن کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی

واشنگٹن کے چڑیا گھر سے یہ ’ناخوشگوار‘ خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں گذشتہ ہفتے جنم لینے
والا پانڈا کا بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔


جانوروں کے باغ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اتوار کی صبح ’بیبی پانڈا‘ کی ماں، مائی زِنیانگ کو پریشانی کے عالم میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے ہوئے سنا۔

ڈنگر ڈاکٹر دوڑتے ہوئے آئے اور بچے کے دل کو بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی اور زندگی بچانے کے تمام طریقے اپنائے، لیکن کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی۔

چڑیا گھر نے فوتگی کو ’اندوہناک‘ قرار دیا ہے۔

ہفتہ بھر بچے کی صحت اچھی رہی اور کسی زخم یا انفیکشن کی کسی طرح کی کوئی علامات محسوس نہیں تھیں۔

مائی زِنیانگ نے 2007ء سے لے کر اب تک سات بچوں کو جنم دیا، لیکن اُن میں سے پانچ قبل از وقت پیدا ہوئے۔

پنجروں میں بند پانڈا شاذ و نادر بچوں کو جنم دیا کرتے ہیں۔

سنہ 1972سے اب تک ’نیشنل زو‘ میں جنم لینے والےپانڈا کے بچوں میں سے صرف ایک بچہ چند روز کے لیے زندہ رہا ہے۔ ادھر، ایٹلانٹا اور سان ڈئیگو اور چین کے چڑیا گھروں میں پانڈا نے نہ صرف بچے دیے ہیں بلکہ وہ بڑے ہو رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG