رسائی کے لنکس

اشرف محمود وتھرا گورنر اسٹیٹ بینک مقرر


اسٹیٹ بینک (فائل فوٹو)
اسٹیٹ بینک (فائل فوٹو)

اُنھیں جنوری کے اواخر میں اُس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے قائم مقام گورنر اشرف محمود وتھرا کو ’اسٹیٹ بینک‘ کا مستقل گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اُنھیں جنوری کے اواخر میں اُس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

اشرف محمود وتھرا کی اس عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیر کی شب جاری کیا تھا۔

اشرف محمود وتھرا کو بین الاقوامی کمرشل اور فنانس بینکنگ کا 35 سالہ تجربہ ہے لیکن اُنھیں یہ مستقل ذمہ داری ایسے وقت سونپی گئی جب پاکستان معاشی صورت حال کو سدھارنے اور اقتصادی پالیسیوں کی سمت کو درست کرنے میں مصروف ہے۔

اگرچہ یاسین انور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مرکزی بینک کے گورنر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ اُن کے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات تھے۔

تاہم اشرف محمود وتھرا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اُن کے اور وزیر خزانہ کے درمیان معیشت سے متعلق اُمور پر ہم آہنگی ہے۔

پاکستان نے اپنی معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ سے بھی قرض لے رکھا ہے جس کے عوض اُسے کئی اصلاحات کرنی ہیں۔
XS
SM
MD
LG