رسائی کے لنکس

نیویارک میں انسدادِ دہشت گردی کے جدید ترین ڈویژن کا قیام


نیویارک میں انسدادِ دہشت گردی کے جدید ترین ڈویژن کا قیام

نیویارک میں انسدادِ دہشت گردی کے جدید ترین ڈویژن کا قیام

امریکہ میں دہشت گردوں کا سب سے اہم ممکنہ نشانہ سمجھے جانے والے نیویارک شہر کی انتظامیہ نے انسدادِ دہشت گردی کا ایک علیحدہ ڈویژن قائم کردیا ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے کمشنر رے کیلی کا کہنا ہے کہ ان کا قائم کردہ ڈویژن ٹیکنالوجی کے استعمال کے اعتبار سے انسدادِ دہشت گردی کا سب سے جدید بیورو ہے۔

'سی بی ایس-ٹی وی نیوز' کے پروگرام '60 منٹس' میں گفتگو کرتے ہوئے پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد سے شہر میں دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

کمشنر کیلی نے بتایا کہ نیویارک کی پولیس کے پاس زمین، فضا اور سمندرمیں موجود تنصیبات کو دہشت گردی کے ممکنہ حملوں سے بچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان کے بقول ڈویژن کے اہلکار ضرورت پڑنے پر طیارے گرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

شہر کے انسدادِ دہشت گردی کے ڈویژن کا ایک اچھوتا پروگرام بچوں کے لیے کرکٹ لیگ کا قیام ہے جس کا مقصد تارکینِ وطن، خصوصاً برِ صغیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے محبوب کھیل کی سہولت فراہم کرکے ان کی مثبت صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

XS
SM
MD
LG