رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ : ٹی وی اینکر کے استعفی کا خیرمقدم


نیوزی لینڈ : ٹی وی اینکر کے استعفی کا خیرمقدم

نیوزی لینڈ : ٹی وی اینکر کے استعفی کا خیرمقدم

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے اُس براڈ کاسٹر کے مستعفی ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم ہے جس کے ناشائستہ کلمات پر بھارت نے سفارتی سطح پر احتجاج کیا تھا۔

جان کی نے پیر کے روز واضح کیا کہ ان کی حکومت نے کبھی سرکاری ٹی وی (TVNZ) پرصبح کے وقت نشر ہونے والے شو کے میزبان پال ہنری (Paul Henry) کو ملازمت سے فارغ کر نے پر زور نہیں دیا۔ البتہ انھوں نے ہنری کے استعفے کو ایک ”اچھا“ قدم قراردیا۔

ہنری نے اپنے عمل کے خلاف سینکڑوں شکایات موصول ہونے کے بعد اتوار کی شب مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے بھارت نے نئی دہلی میں تعینات نیوزی لینڈ کے سفیر کو طلب کرکے ہنری کی طرف سے دہلی کی وزیر اعلیٰ (Sheila Dixit) شیلا ڈکشت کا نام جان بوجھ کر ہتک آمیز انداز میں پکارنے پر احتجاج کیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کا نام ”مناسب تھا کیوں کہ وہ ایک بھارتی (شہری) ہیں“۔

ہنری کو نیوزی لینڈ کے گورنر جنرل آنندستیانند (Anand Satyanand) سے متعلق نسلی بنیاد پر کیے گئے تبصرے کی وجہ سے بھی کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

XS
SM
MD
LG