رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے املاک کو نقصان پہنچا اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔

محکمہ ارضیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میںآ نے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے اِس جنوبی شہر میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا تھا اور اُس کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات تھی۔

منگل کے روز آنے والے زلزلے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے، البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

سرکاری تحقیقی ادارے جی این ایس سائنس کی سارہ پیج نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دس کلو میٹر جنوب مغرب میں نو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

XS
SM
MD
LG