رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: زلزلہ زدہ علاقوں کی نئے سرے سے تعمیر کی ضرورت


نیوزی لینڈ: زلزلہ زدہ علاقوں کی نئے سرے سے تعمیر کی ضرورت
نیوزی لینڈ: زلزلہ زدہ علاقوں کی نئے سرے سے تعمیر کی ضرورت

نیوزی لینڈ میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاک و لاپتہ ہونے والے افراد کی یاد میں گرجوں میں اتوار کو دعایہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

کرائسٹ چرچ شہر میں منگل کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 146 ہو گئی ہے جب کہ 200 سے زائد دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ ہونے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک روز قبل وزیر اعظم جان کی نے کہا تھا کہ حالیہ زلزلہ ملک کا سب سے المناک سانحہ ثابت ہو سکتا ہے۔

حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے ایک تہائی علاقے میں زلزلے سے متاثر ہونے والی عمارتوں کو منہدم کرنے کے بعد دوبارہ تعمیر کرنا ہو گا۔ انجینیرز کے مطابق شہر کے کاروباری مرکز میں سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہونے میں کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

وزیر اعظم جان کی نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تقریباً 50 ہزار ایسے افراد کے لیے مالی امداد کے منصوبے کا اعلان کرے گی جو اپنے روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں پولیس اور فوج کے اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد ممکنہ طور پر ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG