رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: متاثرہ گرجے کو جزوی طور پر منہدم کیا جائے گا


نیوزی لینڈ: متاثرہ گرجے کو جزوی طور پر منہدم کیا جائے گا

نیوزی لینڈ: متاثرہ گرجے کو جزوی طور پر منہدم کیا جائے گا

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں زلزلے سے متاثرہ تمثالی کیتھیڈرل یا بڑے گرجے کا استعمال بند کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے کچھ حصے کو منہدم بھی کیا جائے گا۔

چرچ آف انگلینڈ سے منسلک اس گرجے کے عہدے داروں نے بتایا کہ فروری میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے باعث گرجے کی 120 سال پرانی عمارت غیر محفوظ ہو گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کرائسٹ چرچ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور اس میں 182 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

لیکن گرجے کو جزوی طور پر منہدم کرنے سے قبل اس کو مذہبی حوالے سے غیر منسلک مقام قرار دینا ہو گا۔

عمارت کے جزوی انہدام کے بعد عہدے دار بغیر کسی خوف کے اس میں داخل ہو سکیں گے، اور بحالی کا کام شروع ہونے سے قبل وہاں سے نوادرات نکال سکیں گے۔

یہ گرجا سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے اور نیوزی لینڈ کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG