رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی وہیل مچھلیوں کے بچاؤ کی کوشش جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امدادی کارکن نیوزی لینڈ کے شمالی ساحل پر آنے والی وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔ تقریباً 74 مچھلیاں ساحل کی دو کلومیٹر طویل پٹی پر پھنسی ہوئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ تحفظ سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں 25ساحل پر مردہ حالت میں بہتی ہوئی پہنچی ہیں جب کہ اکثر چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث زخمی حالت میں ہیں۔

حکام نے جمعرات تک مچھلیوں کو زندہ رکھنے کے لیے رضاکاروں کو بلایا ہے اور بعدازاں وہیل مچھلیوں کو ساحل سے دوبارہ پانی میں چھوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

وہیل اور ڈولفن مچھلیوں کے بچاؤ کے ایک منصوبے کے سربراہ مارک سمپسن نے وائس آف امریکہ کو بتایاکہ یہ وہیل مچھلیاں گروہ یا جھرمٹ کی شکل میں ہوتی ہیں اور اگر کوئی ایک مچھلی بھی ساحل پر پھنس جائے تو باقی تمام گروہ اس کی مدد کو پہنچ جاتا ہے اور اس طرح بعض اوقات پورا گروہ پھنس جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG